سرکاری ملازمتوں پر پابندی ختم ہوتے ہی ایزی لوڈ وصولی کیلئے بیروزگار سیاسی بروکر متحرک
مانسہرہ(کورٹس رپورٹر)سرکاری ملازمتوں پرسے پابندی ختم ہونے کے ساتھ ہی ایزی لوڈ کے لئے کئی بیروزگار پیشہ ورسیاسی بروکرسرگرم ہوگئے ہیں صوبائی حکومت کی طرف سے مختلف سرکاری محکموں میں نچلی سطح پر بھرتیوں پرپابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کے ساتھ ہی پیشہ وربروکروں نے پوزیشن سنبھال لی ہیں ذرائع نے بتایاکہ محکمہ صحت، تعلیم، بلدیات سمیت پندرہ سرکاری محکموں میں ڈرائیور، نائب قاصد، چوکیدار، مالی اورسویپر کی آسامیوں پربھرتی کیلئے بروکروں نے ریٹ مقررکردیئے ہیں عوامی حلقوں نے سرکاری محکموں میں ایزی لوڈبھرتیاں مستردکرتے ہوئے تمام بھرتیاں میرٹ پرکرنے کامطالبہ کردیاہے