مرحوم نیاز پاشا جدون نے تحریک صوبہ ہزارہ میں کراچی تک نئی روح ڈالی

0

مانسہرہ (کورٹس رپورٹر) سابق وفاقی وزیر الحاج سید قاسم شاہ نے کہا ہے کہ ہزارہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے صرف بجلی کی پیداوار اور اس کی آمدن کھربوں روپے کے ہیں لیکن مانسہرہ سمیت پورا ہزارہ مسائل سے دو چار ہے ان تمام مسائل کا حل صوبہ ہزارہ میں ہے الحاج سید قاسم شاہ نے صوبہ ہزارہ کیلئے بطور ایک صحافی کے نیاز پاشا جدون کے کردار کو ایک مثالی اور عظیم کردار قرار دے دیا الحاج سید قاسم شاہ نے کہا کہ نیاز پاشا جدون نے تحریک صوبہ ہزارہ میں کراچی تک نئی روح ڈالی سید قاسم شاہ نے کہا کہ انتظامی یونٹ کے طور پر صوبہ ہزارہ کا قیام پونے کروڑ ہزار میں بسنے والے لوگوں کیلئے جملہ مسائل کا حل ثابت ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.