مانسہرہ شہر کی اندرونی تمام سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل ہو کر رہ گئیں
مانسہرہ(خصوصی رپورٹر)مانسہرہ شہر کادل کچہری روڈ کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ مانسہرہ کے تمام تر افسران اور تحصیل مانسہرہ کے تمام ایم این اے ایم پی اے اسی روڈ سے آتے جاتے ہیں پر کسی کو یہ احساس نہیں کہ روڈ کے کیا حالات ہیں مانسہرہ صوبائی سپیکر بابر سلیم خان سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر روڈ سارا نہیں بنا سکتے روڑکی مرمت کروا لیں اہل محلہ نوگزی اورکچہری روڈ والوں کے حال پہ رحم کیاجائے