پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ
پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ ،بٹگرام سے منتخب ہونے والے ممبران صوبائی کو ایک بار پھر نظر انداز کرنے کی خبریں زیر گردش ،وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی آمین گنڈا پور بٹگرام سے منتخب ممبران صوبائی اسمبلی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرے،پارٹی میں میرٹ اور انصاف کا قانون لاگو کرے،ون مین شو سے پارٹی کی ساکھ متاثر ہو گی،ان خیالات کا پاکستان تحریک انصاف بٹگرام کے ضلعی اور تحصیل کابینہ نے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اس بار اگر بٹگرام سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی کو صوبائی کابینہ میں شامل کرنے میں نظر انداز کیا تو ہم صوبائی قیادت کے خلاف بھر مہم شروع کرینگے اور پارٹی میں ون مین شو فارمولے کو کسی بھی طور پر قبول نہیں کرینگے
