بابرخان شہید نوگرام والی بال ٹورنامنٹ عطرشیشہ کاآغاز

0

مانسہرہ(سپورٹس نیوز)بابرخان شہید نوگرام میموریل والی بال ٹورنامنٹ 2024ء عطرشیشہ کاآغاز، تاجروسماجی رہنماء باببرخان خانخیل نے افتتاح کیا، نان سٹاپ سپورٹس مقابلوں کے سلسلہ میں اپنی مددآپ کے تحت ممتازماہرتعلیم سپورٹس دوست شخصیت بابرخان شہیدنوگرام کے نام سے منسوب والی بال ٹورنامنٹ برائے ریگولرسٹوڈنٹس شاہین سکول وکالج عطرشیشہ کاآغازہوگیاہے شاہین سکول وکالج عطرشیشہ کے والی بال کورٹ پرشروع ہونیوالے اس ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پرممتازسماجی شخصیت وتاجررہنماء بابرخان خانخیل مہمان خصوصی تھے جن کاٹیموں سے تعارف کرایاگیااس موقع پرانہوں نے خطاب کرتے ہوئے نئے نوجوان طالب علموں کھلاڑیوں کوسنت کی پیروی کرتے ہوئے زندگی کے تمام شعبوں میں ڈسپلن کے ساتھ بالخصوص کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کی تاکید کرتے ہوئے آئندہ بھی مثبت سرگرمیوں کی سرپرستی کااعادہ کیااس سے قبل آرگنائزرجمیل اصغرنے مہمان خصوصی کی آمدوتعاون کاشکریہ اداکرتے ہوئے ایونٹ کے پس منظرپرروشنی ڈالی اس موقع پرسٹاف ممبران وپرنسپل محمدطارق موجود تھے پہلے دن تین میچز کھیلے گئے جن میں کمپیوٹرسائنس سیکنڈایئر نے میڈیکل سائنس سیکنڈایئرزکواورمیڈیکل فرسٹ ایئرز نے آرٹس سیکنڈرایئرز اورمیڈیکل سائنسز سیکنڈایئرز کوشسکت دیدی میچزکے دوران شعیب، ضیاء الرحمن، کاشف، نعمان، ہاشم،ناصر،فیضان بشیراحمد، عمر، وقارطفیل، زبیراورحمزہ نے نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کیاایونٹ میں آج تین میچزکھیلے جائیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.