بھوگڑمنگ، 2موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے، ایک نوجوان جاں بحق
شنکیاری(ڈپٹی بیوروچیف)بھوگڑمنگ میں دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے، دوموٹرسائیکلوں کے ٹکرانے کے نتیجے میں بکی کارہائشی نوجوان صفدرجاں بحق دوسرا ساتھی شدیدزخمی ہوگیا، شدیدزخمی ہونیوالے نوجوان کوآرایچ سی شنکیاری پہنچادیاگیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روزبھوگڑمنگ میں دوموٹرسائیکل آپس میں ٹکراگئے ایک نوجوان صفدرسکنہ بکی جاں بحق دوسرا شدیدزخمی ہوگیازخمی ہونیوالے نوجوانوں کوفوری طورپرکیری ڈبہ کے ذریعے آرایچ سی ہسپتال شنکیاری پہنچادیاگیاشنکیاری خانپور سرن ویلی کے علاقے میں کمسن موٹرسائیکل سواروں کی بھرمارجمعہ کے روز اوراتوارکے روزسرن ویلی میں موٹرسائیکل سواروں پرہی نظرپڑتی ہے