مفتی آصف کو سپرد خاک کردیاگیا
ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایبٹ آباد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے معروف پروفیسر شعبہ اسلامیات مولانا مفتی محمد آصف تہجد کی نمازکے دوران دل کادورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے نمازجنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت مرحوم کے درجات بلندی کیلیے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی مرحوم مولانامفتی محمد آصف عرصہ دراز سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں بطور ایسویسی ایٹ پروفیسر اپنے فراض سرانجام دے رہے تھے مرحوم کی اچانک وفات پراہل علاقہ سمیت ادبی علمی شخصیات میں ہلچل مچ گئی علاقہ ایک نامورعلمی شخصیات سے محروم ہوگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں تعنیات پروفیسرمولانامفتی محمد آصف تہجد کی نمازکے دوران دل کادورہ پڑنے سے اللہ کے حضور پیش ہوگئے مرحوم کی وفات کی خبرجنگل میں گئی کی طرح پھیل گئی علاقے کی اعلی شخصیات سمیت دیگر علمی ادبی اورشاگردوں کے چہرے مرجھاگئے وہ ایک نامور عالم دین تھیگزشتہ روزان کی نمازجنازہ اداکردی گئی نمازجنازہ میں کثیرتعداد میں شرکت کی اس موقع پر عوام کاکہناتھاکہ مولانامفتی محمد صف ایک بہترین شخصیت کے ساتھ ساتھ عالم دین اوربہترین استاد تھے جن سے ہزاروں کے حساب سے شاگردوں نے دینی تعلیم حاصل کی ان کی وفات سے پیداہونیوالاخلامدتوں میں بھی پورانہیں ہوگاآج علاقہ ایک نامور عالم دین سے محروم ہوگیاہے