پولیس کی کارروائی، خاتون منشیات فروش سمیت دیگر ملزمان گرفتار
ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل PSP کی ہدایات پرایبٹ آباد پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری، نوتعینات ایس ایچ او میرپور سردار طاہر سلیم کی کاروائی،ایک خاتون منشیات فروش سمیت 05 منشیات فروش، 02 مجرمان اشتہاری اور 01 ملزم غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن سمیت گرفتار،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران خاتون منشیات فروش رضیہ سلطانہ زوجہ عصمت سکنہ جھنگی سیداں سے 01 کلو 50 گرام ہیروئن اور 704 گرام آئس برآمد،ابرار ولد افسر سکنہ کاکول سے 75 بوتل شراب، عصمت ولد عبدالرشید سکنہ جھنگی سیداں سے 01 کلو 95 گرام ہیروئن & 425 گرام آئس،عابد ولد شہزادہ سکنہ کاکول سے 01 کلو 301 گرام ہیروئن & 468 گرام آئس، عبدالوہاب ولد سہیل سکنہ سپلائی سے 01 کلو 350 گرام ہیروئن & 680 گرام آئس، جبکہ عرفان ولد خالد سکنہ مین بازار سے 01 عدد پستول نائن ایم ایم معہ کارتوس برآمد کیے جا کر ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے۔اس کے ساتھ ساتھ مختلف سنگین جرائم میں مطلوب02 اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیاگیا۔