وی سی میاں ڈھیری میں جرائم روک تھام حوالے گرینڈ جرگہ

0

تربیلا غازی (کرائم رپورٹر) ویلج کونسل میاں ڈھیری میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور امن و امان کی صورت حال اور غیر مقامی افراد کی رجسٹریشن، وی سی کی حدود میں منشیات کی روک تھام، بھکاریوں وکباڑ و پھیری والوں پر مکمل پابندی کے حوالے سے گزشتہ روز وی سی چیئرمین میانڈھیری شاہ علی مردان کے زیر صدارت ایک گرینڈ جرگہ ہوا،جرگے کے شرکا میں وی سی چیئرمین ہملٹ گھاڑا، ریاست علی، وی سی چیئرمین خالو، گل ظہیر خان، وی سی چیئرمین کنڈی، نصر اقبال، کسان کونسلر میانڈھیری پولیس تھانہ غازی ایس ایچ او،شہر یار خان، سریکورٹ کے عمائدین کے علاوہ علاقہ معززین اور نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔جرگہ میں کیے گئے متفقہ فیصلوں پر سخت اقدامات کرنے کاعہد کیاگیا اور ایس ایچ او، شہر یارخان تھانہ غازی سے پولیس معاونت کی درخواست گئی۔اس موقع پر وی سی میاں ڈھیری کے ساتھ ساتھ مجموعی طور پر تحصیل غازی کی امن و امان کی صورت اوربالخصوص ٹرانسفارمر، ڈاکہ زنی، راہ زنی، دن دیہاڑے چوریوں کی وارداتوں کے سدباب کے لیے مشاورت بھی ہوئی۔ایس ایچ او، شہر یار خان نے پولیس کیطرف سے جرگے کو مکمل تعاون اورمعاونت کی یقین دہانی کرائی اورجرگے میں متفقہ فیصلوں کوسراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.