پڑھنہ چیچیاں میں گرینڈ جرگہ، 2قتلوں کا راضی نامہ کروا دیا گیا
پھلڑہ (نمائندہ شمال)چیچیاں پڑھنہ میں ہونے والے قتلوں کا راضی نامہ کراتے ہوئے جاجی ابرار حسین تنولی نے دو خاندانوں میں دشمنی ختم کرا دی ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ جانثار خان جرگہ کے موقع پر معہ نفری موجود رہے پڑھنہ کیگاں توت ڈوگہ میں سابق امیدوار صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی احمد تنولی کی رہاہش گاہ پر جرگہ منعقد ہوا جس میں سابق صوبائی وزیرحاجی ابرار حسین تنولی نے قتل کے مقدمات میں چیچیاں والے دو فریقین حاجی گل زمان اورمنظور تنولی کے درمیان صلح کروادی۔دو سال قبل حاجی گل زمان گروپ کی طرف سے فائرنگ کے تبادلے میں منظور تنولی کے چاچا قتل ہوگئے تھے حاجی ابرارحسین تنولی نے جرگہ کی طرف سے دیت کی صورت میں ڈالی جانی رقم اپنی جیب سے ادا کرنے کااعلان کیاہے۔حسب روایت تناول کے امن کے داعی حاجی ابرارحسین تنولی بغیر کسی سیاسی لالچ کے آج میں تناول میں امن قائم رکھنے اور لوگوں کی دشمنیاں ختم کروانے میں پیش پیش ہیں۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر نزیر،چیئرمین حبیب الرحمان، چیئرمین سردار ریاض،احمد خان تنولی،جمشید خان،اور Sho پھلڑہ جان نثار خان موجود تھے