مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار) عوامی شکایات پر ٹی ایم اے اہلکاروں کا شہر بازار کے مختلف روڈوں پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن ریڑھیاں و تھڑے اٹھا کر روڈ و فٹ پاتھوں کو وگزار کرالیا گیا،جمعہ کے روز بھی کی جانے والی کاروائیاں ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر اعوان کی ہدایت پر کی گی،کاروائی ٹی ایم او آفیسر نسیم خان اور محمد آصف کی زیر نگرانی کی گئی،روزانہ کی بنیاد پر جاری آپریشن پر شہرہوں و عوام کی جانب سے ٹی ایم اے مانسہرہ کو زبردست خراج تحسین، تفصیلات کے مطابق گزشتہ جعمتہ المبارک کے روز بھی عوامی شکایات کے پیش نظر ٹی ایم اے مظہر مظفر اعوان کی خصوصی ہدایت پر ٹی ایم اے انفروچمنٹ آفیسر محمد نسیم خان اور انکروچمنٹ آفسیر محمد آصف کی زیر نگرانی کمیٹی اہلکاروں میں شامل آفتاب خان سواتی، عمر زیب، اور عتیق الرحمان نے شہر بازار کی مختلف سڑکوں کے فٹ پاتھوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمائے ریڑھی بانوں اور تھڑا فراوشوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران ٹی ایم اے اہلکاروں نے نہ صرف شہر بازار کے فٹ پاتھوں پر غیر قانون طور پر قبضہ جمائے ریڑھی بانوں بلکہ تھڑا فروشوں کو بھی ہٹا کر روڈوں وگزار کرلیاہے، ٹی ایم اے مانسہرہ غیر قانونی تجاوزات کے خلااف کاروئیوں پر مانسہرہ۔شہریوں و عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے خوب سراہا گیا