تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی

0

ہری (بیورو رپورٹ)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان عہدے سے مستعفی ہو گئے،ذرائع کے مطابق عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میرا استعفیٰ قبول کرنے پر میں وزیراعظم عمران خان کا بے حد مشکور ہوں۔میں نے استعفیٰ پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی حیثیت سے اپنے کردار پر توجہ دینے کے لیے دیا ہے،میں نے اپنا استعفیٰ 22 جون 2024 کو وزیراعظم عمران خان ور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے نام اپنے خط کے ذریعے پیش کیا تھا۔سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان کو میرا پیغام پہنچایا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی۔میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام ممبران، پارلیمنٹرینز، اور تنیظم آفس ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت اور بہادری سے زبردست مشکلات کا مقابلہ کیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.