مانسہرہ کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

0

مانسہرہ(نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان برقرار رکھنے اور ہر شہری کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں گے کسی بھی ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کیلئے پولیس سمیت قانون نافز کرنے والے ادارے ہائی الرٹ ہوں گے انہوں نے ان خیالات کا اظہار محرم الحرام آمد و سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے مانسہرہ میں منعقدہ ایک آہم اجلاس کے دوران پولیس کے افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت وہ خود کر رہے تھے اجلاس میں SPs و DSPs حضرات سمیت تمام SHOs اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی اجلاس میں محرم الحرام کے حوالے سے شہر سمیت ضلع بھر فضا و ماحول ساز گار و پرامن رکھنے کیلئے مثبت لائحہ عمل و ٹھوس حکمت عملی طے کرنے کے اقدامات کرنے اور دیگر سیکورٹی امور پر بھی مشاورت کے علاہ افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں جبکہ ضلع بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کا نہ صرف جائزہ لیا گیا بلکہ محرم الحرام کو ہر صورت پرامن یقینی بنانے کے عزم کا اعیادہ بھی کیا گیا اس کے علاہ اجلاس کے دوران پولیس افسران نے DPO شفیع اللہ گنڈاپور کو ضلع میں محرم الحرام کے حوالے سے مجالس جلوسوں اور سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی اور عاشورہ کے دوران مختلف مقامات پر مجالس کے انعقاد و جلوسوں کے راستوں بارے آگاہ کیا گیا جبکہ محرم کے دوران ڈی پی او مانسہرہ کی طرف سے تمام افسران و ایس ایچ اوز سے ضلع کے تمام مقامات پر گڑ بڑ پھیلانے والے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھنے اور سخت سیکورٹی انتظامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.