ناراں میں کئی ہوٹلوں سمیت دیگر عمارتیں مسمار
بالاکوٹ(سپیشل رپورٹر)تحصیل بالاکوٹ کے سیاحتی مقام ناران میں ایک بار پھرضلعی انتظامیہ اورکاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے غیر قانونی پختہ تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع سیاحتی مقام ناران میں غیر قانونی تعمیرات کے نام پربلڈنگ ہوٹل دکانیں مسمارانتظامیہ کی جانب سے آپریشن جاری کاغان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ضلعی اورتحصیل انتظامیہ سمیت صوبائی حکومت نے سیاحتی مقام ناران کونشانے پر رکھا ہوا ہے ہرسال غیرقانونی تعمیرات کے نام پرلوگوں کے ہوٹلزاوردکانیں مسمارکی جاتی ہے مقامی لوگوں کاالزام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کی بھاری نفری تعینات غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری کئے پختہ تعمیرات بھی گرادی گئیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیاحتی مقام ناراں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کیااسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کے زیرنگرانی جاری آپریشن میں کئی پختہ تعمیرات اوردیواریں گرائیں گئیں آپریشن کے دوران کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف نے معاونت کی مقامی انتظامیہ آورکے ڈی اے سٹاف کی حفاظت کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ مس بشارت شاہ نے کہا ہے کہ سیاحتی مقام ناراں میں تحصیل انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کرکے غیر قانونی تعمیرات کوگرادیاہے انتظامیہ کاکہناتھا کہ نوٹس دینے کے باوجود غیر قانونی تعمیرات کی جا رہی تھی آپریشن کے دوران کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف نے معاونت کی اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی دریا کے کنارے تعمیرات کی اجازت نہیں دیں گے