جی آئی زیڈ انٹرنیشنل کے وفد کا ٹی ایم اے ایبٹ آبادکادورہ

0

ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر)ٹی ایم اے ایبٹ آباد، Ms Bianca Schnober کی سربراہی میں GIZ انٹرنیشنل کے وفد کا ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا وزٹ۔ فائنینشل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم، ٹیکسیشن، اور دیگر ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے (GIZ) ٹیم کو بریف کیا گیا۔ ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات، تحصیل آفیسر فائنانس انور زیب، تحصیل آفیسر ریگولیشن عابد خان،آفس سپرٹینڈنٹ شہزاد خان، اور دیگر کے ہمراہ ٹی او آر برانچ،فائنانس برانچ،انفراسٹرکچر برانچ، بلڈنگ کنٹرول برانچ، اور ایچ ار برانچ کا وزٹ بھی کیا۔ ٹی ایم او ایبٹ آباد شکیل حیات اور دیگر افسران کی جانب سے مختلف برانچز کے کام کی نوعیت سے آگاہ کیا گیا۔ دورے کا مقصد ٹی ایم اے ایبٹ آباد کے فائنینشل مینیجمنٹ سسٹم، ٹیکسیشن سسٹم اور دیگر اہم ریکارڈ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے GIZ کی معاونت فراہم کرنا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.