ڈاکٹر علامہ اقبال کے افکار ترقی یافتہ اور خوشحال قوم کیلئے دیکھے گئے
ایبٹ آباد(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد کے زیر اہتمام یوم اقبال کے حوالے سے گزشتہ روز تقریب کااہتمام کیاگیاجس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر سہیل عمران،ڈاکٹر صبا، ڈپٹی ڈیمو گرافر سدرہ ملک اورکثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی، تقریب کا بنیادی مقصدڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار اورایک ترقی یافتہ اورخوشحال قوم کیلئے دیکھے گئے خواب کی اہمیت و افادیت کواجاگرکرناتھا، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفئر آفیسر سہیل عمران، ڈپٹی ڈیمو گرافر سدرہ ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج شاعر مشرق محسن پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی دن رات کی انتھک محنت کے بعد ہمیں ملک خدادادپاکستان کی صورت میں ایک آزاد اورخود مختیار خطہ حاصل ہوا، انہوں نے شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ محمد اقبال نے ہمشہ نوجوانوں کو اہمیت کاحامل قرار دیااورانہوں نے نوجوانوں کو شاہین سے تشبہ دی جو اپنی پرواز، اپناحوصلہ اور اپنی نظر ہمیشہ بلند رکھتے ہیں، ڈسٹرکٹ آفیسر سہیل عمران نے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں بہتر اورخوشحال زندگی گزارنے کیلئے مستقبل کیلئے منصوبہ سازی سے کام لینا ہوگاتاکہ ہم محسن پاکستان علامہ محمد اقبال کے دیئے گئے ویژن کے مطابق دور رس نتائج حاصل کر سکیں، جس طرح انسان معاشرتی زندگی گزارنے کیلئے مختلف اقسام کی منصوبہ بندی کرتاہے جس میں تعلیم و تربیت وپرورش سے لیکر روزگار، شادی، ازدواجی زندگی اورعملی زندگی میں اپنی پسند ناپسند کاخیال رکھتا ہے اسی طرح آئندہ عملی زندگی میں بھی منصوبہ بندی پر عمل پیراہوکراپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے خاندان کے حجم کافیصلہ کرے،اولاد ایک نعمت ہے اور اپنے بچوں کی صحت، اچھی پرورش اور بہتر مستقبل کیلئے پیدائش میں مناسب وقفہ آپ کاحق ہے اورعورت کی صحت کیلئے بہت ضروری ہے،انہوں نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے اس بے ہنگم پھیلاؤ کی وجہ سے ملک بے شمارمسائل کاشکار ہے بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ملک صحت، تعلیم غربت، خوراک، پانی کی قلت، بے روزگاری جیسے سنگین مسائل میں گھراہواہے، اورملک کو معاشی ومعاشرتی مسائل کاسامناہے،ان حالات کے پیش نظرضرورت اس امرکی ہے کہ نوجوان افراد، شادی شدہ جوڑوں کو خاندانی منصوبہ بندی پروگرام اور تولیدی صحت کی اہمیت، افادیت اور مانع حمل طریقوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی جائے،تا کہ وہ اپنی آئندہ عمی زندگی کی منصوبہ بندی کر سکیں