بیٹے نے ضعیف العمر ماں باپ کو قتل کردیا

0

حویلیاں (نامہ نگار) تھانہ رجوعیہ کی حدود ملکاں گوہال گاؤں جائیداد کی لالچ، بدبخت بیٹے نے سترسالہ عمر رسیدہ باپ اور ماں کو قتل کرکے کنویں میں پھینک دیا۔تفصیلات کے مطابق تقریباً تین ماہ پہلے لاپتہ ہونے والے میاں بیوی امان شاہ اورمسماۃ (ج) کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ رجوعیہ میں درج کروائی گئی تھی جو کہ قربان علی شاہ کی مدعیت میں درج کی گئی۔پولیس نے انتہائی مہارت کے ساتھ اس سلسلہ کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے ملزم قربان علی شاہ کوشک کی بنا پرحراست میں لیکر تفتیش کی۔تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر دونوں ماں باپ کو کنویں میں پھینک دیا ہے۔ ملزم کی نشاندھی پر پولیس اورریسکیو ٹیموں کے ہمراہ کنویں سے نعشیں برآمد کرلی۔ ریسکیو آپریشن کے بعد دونوں نعشیں کو پولیس کی نگرانی میں ہسپتال منتقل کیاگیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھی ملزمان کی تلاش شروع کردی دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.