یوسی تاجوال کے ایک نمائندہ وفد کا گلیات پریس کلب کادورہ

0

چھانگلہ گلی (نمائندہ خصوصی) گزشتہ روز یونین کونسل تاجوال کے ایک نمائندہ وفد جس میں سابقہ ممبر ضلح کونسل سردار محمد فیاض سابقہ ممبر تحصیل کونسل سردار بابافیاض سابقہ کونسلر وی سی تھری نوشہرہ سردار محمد یامین جزل کونسلر وی سی ون سردار محمدسلیمان کسان کونسلر وی سی ٹو سردار ذین محمد مسلم لیک ن تاجوال کے رہنما سردار بنیامین نے گلیات پریس کلب کادورہ کیااور پریس کلب کے قیام اور نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکر گلیات ایک سیاحتی مرکز ہے جس میں ایوبیہ چہرلفٹ کی بندش کی وجہ سے مقامی لوگوں کے کاروباراور روزگارختم ہورہے ہیں جس پر گلیات کی صحافی برادری اورسیاسی شخصیات کومتحد ہوکرآواز بلندکرنی ہوگی گلیات کی پسماندگی محرومیاں اورآئے روز محکمانہ مسائل کی وجہ سے مقامی لوگ شدید مشکلات کاشکار ہیں جس پرایک موثر پلیٹ فارم سے ہم بھرپورآواز بلندکرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.