نیاز پاشا جدون نے بغیر کسی لالچ کے غریبوں کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائی

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹ) شمال گروپ کے چیف ایڈیٹر نیاز پاشا جدون ایک غریب پرور و انتہائی نیک دل انسان تھے مرحوم کی صحافتی خدمات کو دیکھا جائے تو مرحوم نے بغیر کسی لالچ و ڈر کے غریب عوام کی آواز کو اعلی ایوانوں تک پہنچایا، صحافتی دنیا میں نیاز پاشا جدون مرحوم کا ایک نام تھاان کی صحافتی خدمات پر ھزارہ کی عوام اور تاجربرادری ان کو خراج عقیدت پیش کرتی ھے ان خیالات کا اظہار ابیٹ آباد روڈ کے ممتاز تاجر و انجمن تاجران مانسہرہ کے سینئر رہنما حاجی عبدالستار نے روز نامہ شمال کے رپورٹر شیخ نزیر سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہا کہ مرحوم نیاز پاشا جدون کی صحافتی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے بغیر کسی لالچ و ڈر کے ھزارہ عوام اور تاجربرادری کے مسائل حل اور ان کے حقوق کی بازیابی کیلئے آواز بلند رکھی، وہ ھزارہ کا ستون تھے، ان کی وفات ھزارہ عوام کیلئے ایک بڑا صدمہ ھے انہوں نے کہا کہ نیاز پاشا جدون نے ہمیشہ ہزارہ کی مٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہزارہ کے مسائل کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ ان کے حل کے لئے آواز افسران بالا تک پہنچائی نیاز پاشا جدون نے ہمیشہ اپنے قلم کی طاقت سے حق سچ و غریب و مظوم طبقہ کی جنگ لڑی ہزارہ بھر کی عوام اور صحافی برادری نیاز پاشا جدون کی وفات پر افسردہ ہے حاجی عبدالستار نے کہا کہ نیاز پاشاجدون کی صحافتی خدمات پر ھزارہ بھر کی عوام انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.