نیاز پاشا جدون کی ہزارہ کے عوام و تاجر برادری کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں
مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)نیاز پاشا جدون کی ھزارہ عوام و تاجر برادری کیلئے ان کی خدمات کو ہمشہ یاد رکھا جائے گا،نیاز پاشا جدون وفات عظیم صدمہ ہے، صوبہ ہزارہ کے قیام سمیت عوامی حقوق کی بازیابی کیلئے نیاز پاشا جدون اپنے قلمی جہاد کو آخری سانس تک جاری رکھا،ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے مرکزی صدر حاجی ہاترون الرشید نے روز نامہ شمال کے رپورٹر شیخ نزیر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بابائے صحافت نیاز پاشا جدون ہزارہ کے ایک نامور صحافی تھے جنہوں نے اپنی قلمی جہاد کے ذریعے سے ہزارہ عوام اورتاجربرادری کے حقوق کیلئے آخری دم تک آواز کو بلند رکھا،انہوں نے کہا کہ نیاز پاشا جدون ہزارہ کا فخر تھے کیونکہ قیام پاکستان کے بعد ہزارہ میں صحافت کی بنیاد رکھی، وہ ایک حق گو و خوش اخلاف اورغریب پرور اورر دلیرانسان تھے،ہزارہ عوام و تاجر برادری کے حقوق کی بازیابی کی نیاز پاشا جدون نے اپنا کروڑوں کا نقصان اٹھا مگر ہمیشہ حق پر ڈٹے رہے،جس پر ہزارہ بھر کی عوام اور تاجربرادری بابائے صحافت مرحوم نیاز پاشا جدون کو ان کی صحافتی خدمات پر ہزارہ عوام اور تمام تاجربرادری خراج عقیدت پیش کرتی ہے