مرحوم نیاز پاشا جدون جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر) محسن ہزارہ نیاز پاشاہ جدون کی وفات سے نہ پیدا ھونے والا خلا صدیوں تک پورا نہیں ھو سکتا، مرحوم نے بہترین انداز میں ھزارہ عوام کی ترجمانی کی، نیاز پاشا جدون ھزارہ کا فخر تھے، مرحوم نے اپنی آخری سانس تک مظلوم عوام کی آواز کو اعلی ایوانوں تک پہنچایا، نیاز پاشاہ جدون نے اپنے قلمی جہاد کو جاری رکھتے ھوئے حق اور سچ کی آواز بلند کی مرحوم نے اصولوں پر کبھی سودا بازی نہیں کی، ان خیالات کا اظہار پیٹرولیم ایسوسی ایشن ضلع مانسہرہ کے صدر تمیور خان سواتی عرف شانی خان نے روز نامہ شمال کے رپورٹر شیخ نزیر سے بات چیت کرتے ھوئے کیا، انہوں نے کہا کہ بابائے صحافت نیاز پاشاہ جدون نے صوبہ ہزارہ کے لیے دن رات ایک کیا، اپنے کروڑوں کا نقصان کیا مگر صوبہ ھزاررہ قیام کے کے حوالے سے ڈٹے رہے، تمیور عرف شانی خان نے کہا کہ نیاز پاشا جدون جیسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے، مرحوم نے ہزارہ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے آمریت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے رھے، نیاز پاشاہ جدون نے اپنی آخری سانس تک کلمی جات کو جاری رکھتے ہوئے کبھی بھی اپنے اصولوں پر سودا بازی نہیں کی، جس پر بابا صحافت نیاز پاشاہ جدون کی صحافتی خدمات پر ہم انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.