روزنامہ شمال کے بانی نیاز پاشا جدون مرحوم کا مشن جاری رکھیں گے
مانسہرہ(نیوزرپورٹر) عوامی شخصیات کو نمایاں کارگردگی کی بنیاد پر ایوارڈ دینا نہ صرف خوش آئند و احسن اقدام ہے بلکہ بھر پور ان کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی ہے صوبہ ہزارہ بننے کے بعد تمام مسائل خود بخود حل ہو جائیں گے ہزارہ بھر کے عوام کے حقوق اور صوبہ ہزارہ کی کاز کیلئے مرحوم نیاز پاشا جدون اور”شمال“کی کوششیں کاشیں و جدوجہد اور کردار ناقابل فراموش ہیں ہزارہ کی مٹی گواہ ہے جو مسائل وزرا افسران ممبران اسمبلی اور بلدیاتی نمائندے نہیں کروا سکے ”شمال“نے ان مسائل کی نہ صرف نشاندہی کی بلکہ انہیں حل کرانے کیلئے حکومتی ایوانوں تک آواز بھی پہنچائی بابائے صحافت مرحوم نیاز پاشا جدون اور”شمال“کا عوامی خدمت و مظلوم کا ساتھ دینے کا مشن ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار مانسہرہ یونین آف جرنلسٹ کے چالیس سال مکمل ہونے پر گزشتہ روز مانسہرہ پریس کلب میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے MUJ کے ضلعی صدر اشتیاق خان تنولی اور روزنامہ ”شمال“کے ریزیڈنٹ ایڈیٹر محمد حنیف اعوان نے ایوارڈ وصولی کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کروڑوں نہیں بلکہ اربوں روپے کی گرانٹ ہونے کے باوجود مگر بدقسمتی سے ذمہ داران کی عدم توجہی کے باعث مانسہرہ کے لاکھوں شہری عوام آج بھی قبرستان اور پینے کے صاف پانی جیسی آہم ضرورتوں کے علاوہ کئی دیگر سہولیات سے بھی محروم ہیں جو قابل افسوس امر ہے تقریب میں مانسہرہ شہر کے علاوہ ایبٹ آباد بالاکوٹ اوگی شنکیاری گھڑی حبیب اللہ بفہ خاکی بھیرکنڈ جبوڑی چھترپلین پڑھینہ لساں داتہ و دیگر علاقوں سے آنے والے مہمانوں سمیت مانسہرہ یونین آف جرنلسٹ اور مانسہرہ پریس کلب کے عہدیداران وممبران کی اکثریت نے بھی شرکت کی جبکہ مختلف شبہ زندگی سے تعلق رکھنے اور نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات اورعوامی خدمت میں مصروف حضرات کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا