اسلام آباد تا پشاور موٹر وے ایم ون پر ٹال ٹیکس میں اضافہ کردیاگیا
مانسہرہ(نیوزرپورٹر)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اسلام آباد تا پشاور موٹر وے ایم ون پر ٹال ٹیکس میں اضافہ کر دیا،موٹر 240 سے بڑھا کر350روپے ویگن400 سے بڑھاکر 550 روپے بس790 سے1000 روپے جبکہ ٹرک1040 سے بڑھا کر 1300روپے کردیاگیا،اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہو گا، تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان محکمہ مواصلات (NHA) نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹر ویز پر چلنے والی گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیاہے اور ابتدائی طور پر اسلام آباد پشاور موٹر وے پر چلنے والی تمام گاڑیوں کے ٹال ٹیکس بڑھا دیئے ہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جاری کردہ نئے نوٹیفیکشن کے مطابق کار 240روپے سے بڑھاکر 350روپے ویگن400سے550 روپے کوسٹر مزدا 550سے700 روپے بس 790سے بڑھاکر 1000روپے ٹرک1050سے 1300 اور ٹریلر کا ٹال ٹیکس 1270روپے سے بڑھاکر1500روپے کردیاگیاہے زرائع کے مطابق بڑھائے گئے ٹال ٹیکس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے لاگو ہو جائے گا