بفہ،حساس اداروں کے ملازم بن کر خاتون کو اغواء کرنے کی کوشش کرنیوالے ملزمان گرفتار
خواجگان (جنرل رپورٹر)تھانہ بفہ پولیس نے حساس اداروں کے ملازم بن کر خاتون کو ڈرانے دھمکانے، اغوا کی کوشش کرنے اور بہودہ میسج کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش میں استعمال کی جانے والی گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں کرکے تھانہ میں بند کردی۔گرفتار کئے گئے ملزمان میں وقار شاہ سکنہ چنار کوٹ حال شیل پمپ مانسہرہ اور رفیع اللہ سکنہ بٹگرام شامل۔
