گڑھی پھلگراں کے جنگل میں نامعلوم اشخاص نے آگ لگا دی
تحصیل حویلیاں کے گاؤں گڑھی پھلگراں کے جنگل میں نامعلوم اشخاص نے آگ لگا دی آگ نے پورے علاقے کے جنگل کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا اہلیان علاقہ نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیاکہ اس خوفناک آگ پر اگر قابو نہ پایا گیا تو یہ آگ قریبی آبادیوں کو متاثر کرسکتی ہے مقامی افراد کے مطابق جنگل میں موجود چرند پرند جل رہے ہیں اور بعض درندہ صفت جانورجو اس جنگل میں ہیں انھوں نے آگ کی وجہ سے خود کو آگ سے محفوظ رکھنے کی خاطر آبادیوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے لاکھوں روپے کی عمارتی لکڑی اور ایندھن کے لیے استعمال ہونے والی لکڑ جل کر راکھ ہوگی عماہدین علاقہ نے محکمہ کے حکام سے مطالبہ کیا ہے اس خطرناک آگ پر قابو پایا جائے