سکی کناری بجلی ٹرانسمیشن لائن کھمبے کے ملبہ کے نیچے دب کر ایک شخص جاں بحق

0

ایبٹ آباد(مشتاق ستی سے)یونین کونسل دلولہ درہ میں سکی کناری بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کے کھمبے کے ملبے کی سلائیڈنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا عبدالراشید نامی شخص اپنے گھر کے پاس سے گزر رہا تھا بارش کی وجہ سے کھمبے کے ملبہ کی سلائیڈنگ کی ضد میں آگیا عبدالراشید کی موت ملبے کے نیچے دبنے سے ہوئی علاقے کے لوگوں نے 2 گھنٹے لگا کر کھدائی کر کے نعش کو نکالا لواحیقین کے مطابق عبدالرشید بارش کے بعد گھر سے باہر گے تو سلائیڈنگ کی ضد میں آگئے ا ہلیان علاقہ کے مطابق بجلی کے بڑے ٹاورز کو لگانے کے لیئے کافی کھدائی کی گئی ہے جس سے جگہ جگہ ملبہ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں کئی بار کمپنی کے ذمہ واروں کو بتایا گیا ہے مگر کمپنی ذمہ داروں کی عوامی مسائل میں کوئی دلچسپی نہیں ہے جان کی بازی ہارنے والے عبدالرشید کے لواحیقین نے ذمہ دران کے خلاف تھانہ گھڑی حبیب اللہ میں درخواست دے دی ہے پولیس نے نعش کا پوسٹمارٹم کرانے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے کمپنی کی سیفٹی کوڈ پر عمل نہ کرنے پر کاروائی کامطالبہ کرتے ہوئے جاں بحق شخص کے ورثا کو انصاف فرائم کرنے پر ذور دیاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.