سالانہ کانفرنس،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت نے دعوت کاسلسلہ تیزکردیا

0

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس کے لئے دعوت کا سلسلہ تیز کر دیا گیا۔ضلعی امیر مفتی عبدالواجد اور ضلعی صدر وقار خان جدون بازار میں تاجروں کو فردآ فردآ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ضلعی امیر مفتی عبدالواجد کا کہنا تھا 11اگست کو مرکزی عید گاہ میں ہونے والی کانفرنس میں عقیدہ ختم نبوت پر ایمان افروز خطاب ہوں گے جس میں عالمی مجلس کے مرکزی وصوبائی قائدین شریک ہوں گے۔انہوں نے ایبٹ آباد کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں قادیانیت کے رد کے لئے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔قادیانی اپنی جھوٹی تبلیغ کے زریعے اثر انداز ہونے کی کوشش میں سرگرم عمل ہیں۔مسلمانوں کے لئے لازم ہے وہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھرپور شریک ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.