ٹریفک پولیس کی جانب سے قانونی شکنی کرنے پر کارروائیاں

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)ٹریفک پولیس کی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائیاں، مانسہرہ شہر و اردگرد ون ویلنگ و کم سن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس اہلکاروں کا آپریشن، مختلف روڈو پر ناکہ بندیوں کے دوران درجنوں موٹر سائیکل ضبط لیے گئے، کاروائیاں ٹریفک انسپیکٹر واجد خان سواتی کی نگرانی میں کی گئی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کے روز ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ٹریفک پولیس انسپیکٹر واجد خان سواتی کی نگرانی میں شہر بازار کے مختلف روڈوں پر ون ویلنگ بغیر لائسنس، کم سن موٹر سائیکل سواروں کے خلاف زبردست قانونی کاروائیاں کئیں، جس کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں نے مختلف موٹر سائیکل پر لگی فینسی نمبر پلیٹس کو ہٹا دیا گیا بلکہ پھٹے سلنسر، بغیر لائسنس اور ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بھاری جرمانے عاہد کیے جبکہ دوران کاروائی کئی موٹرسائیکلوں کو بند بھی کر دیا گیا

Leave A Reply

Your email address will not be published.