مانسہرہ غازی کوٹ رہائشی مکان میں آتشزدگی لاکھوں کا قیمتی سامان جل کرراکھ
مانسہرہ غازی کوٹ رہائشی مکان میں آتشزدگی لاکھوں کا قیمتی سامان جل کرراکھ ہوگیا تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ کی رات ہڈن ہل ہوٹل کے مینیجر فیصل خان کے گھر اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے گھر کو اپنی لیپٹ میں لے لیا اور گھر میں موجود قیمتی تمام سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا اس بارے میں اہلیان محلہ اور گھر کے افراد نے روزنامہ شمال ایبٹ آباد کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریسکیو 1122مانسہرہ کی ٹیم کو بروقت اطلاع کرنے کے باوجود بھی دھیر سے آنے پر اچانک لگنے والی آگ نے گھر کا کافی حدتک حصہ اپنی لیپٹ میں لے لیا تھا آگ کو قابو کرنے میں اہلیان محلہ اور مقامی افراد نے مدد کی اور مذید آگ کو دوسرے گھروں تک پھلنے سے بچایا لیا
