شمال گروپ کے چیف ایڈیٹر بابائے صحافت نیاز پاشا جدون ھزارہ کا ستون تھے
مانسہرہ(شیخ نزیر سے) روزنامہ شمال گروپ کے چیف ایڈیٹر بابائے صحافت نیاز پاشا جدون ھزارہ کا ستون تھے، انکی وفات ھزارہ عوام کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصان ھے، مرحوم کی صحافتی خدمات پر عوام انکو خراج عقیدت پیش کرتی ھے، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ڈاکٹر نزیر علوی نیورو سرجن کنگ عبداللہ ٹیچنگ ھسپتال نے شمال کے رپورٹر شیخ نزیر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ انہوں نے کہا کہ بابا صحافت نیاز پاشاہ جدون نے ہزارہ اور عوام کے حقوق کے لیے بے پناہ قربانیاں دی، ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نیاز پاشاہ جدون ہمیشہ مظلوموں کی آواز بلند کرتے رہے، اعلی صحافتی اقتدار کی پاسداری کرتے ہوئے روزنامہ شمال ایبٹ آباد کے بعد سوات، کراچی اور مظفراباد سے بھی شمال کا اجرا کیا، ان کی وفات سے ھزارہ بھر میں آج بھی سوگ کا سما ہے، انہوں نے کہا کہ بابائے صحافت نیاز پاشا جدون نے ایمانداری بہادری اور سچائی کے ساتھ ہمیشہ قلمی جہاد کو جاری رکھتے ھوئے ہزارہ عوام کے حقوق کے دفاع کیا اور حق گوئی کی وجہ سے مالیتی نقصان کے ساتھ ساتھ قید و بند کی صحبتیں بھی برداشت کیں، ہزارہ عوام کے لیے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ھیں، ھزارہ عوام بابائے صحافت نیاز پاشا جدون کو انکی صحافتی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتی ہے،،،
