ماڑی خانخیل میں نوجوان لڑکی و لڑکے کی نعشیں قبرستان کے ویرانے سے برآمد

0

تھانہ خاکی کی حدود ماڑی خانخیل میں نوجوان لڑکی و لڑکے کی نعشیں قبرستان کے ویرانے سے برآمد ۔۔ مقتولین غیر مقامی ہیں یا مقامی رات گئے کوئی شناحت نہ ھو سکی ۔پولیس نعشوں کی شناخت میں سرگرداں ۔اس سلسلے میں زرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ تھانہ خاکی کی حدود ماڑی خانخیل کے قبرستان سے نوجوان لڑکی اور لڑکے کی نعشیں برآمد ھوئی ہیں جنکو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کیا ھے دوہرے قتل کی اطلاع پر خاکی پولیس نے پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کیں تاھم رات گئے نعشوں کی شناخت نہ ھو سکی مقتولین مقامی ہیں یا غیر مقامی پولیس کے مطابق نعشوں کی شناخت کے بعد ہی قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی ، مقتولین کو یہاں قتل کیا گیا ھے یا کسی دوسری جگہ قتل کر کے نعشیں لا کر یہاں پھینکی گئی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.