حطار کا رہائشی 22 سالہ نوجوان بے دردی سے قتل
سراۓ نعمت خان ڈاکٹر ساجد اعوان سے ) حطار کا رہائشی 22 سالہ نوجوان بے دردی سے قتل مقتول عبیداللہ اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی کا بھر پور فاہدہ اٹھاتے ھوۓ اتشین اسلحہ سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے زرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ حطار کی حدود میں تقریباً بائیس سالہ نوجوان عبید اللہ ولد سخاوت کو نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی کا بھر پور فاہدہ اٹھاتے ھوۓ اتشین اسلحہ سے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا مقتول گھر سے اپنی ڈیوٹی پر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے دیوان سیمنٹ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کر کے نوجوان کو ابدی نیند سلا دیا تھانہ حطار پولیس اطلاع پا کر جاۓ وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو ٹراما سنٹر منتقل کر دیا اور نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا
