رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو

0

سرن ( جنرل رپورٹر) رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو۔ ضلع مانسہرہ میں عمران خان کی رہائی کیلئے شنکیاری کے مقام کو چنا گیا ۔پورے ضلع سے تحریک انصاف کے ضلعی قائدین اور ورکروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت شہزادہ محمد گستاسپ خان ایم۔ این۔ اے۔ کے فرزند شہزادہ عبداللہ خان نے کی ریلی کی قیادت شہزادہ محمد گستاسپ خان نے کرنی تھی لیکن اچانک صدر پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا اس لیئے ان کی جگہ ان کے فرزند اور متحرک راہنما شہزادہ عبداللہ خان نے ریلی کی قیادت کی ۔ تمام مقررین اور تحریک انصاف کے کارکنوں کا ایک ھی نعرہ تھا۔ رہا کرو رہا کرو عمران خان کو رہا کرو ۔ ریلی میں سابق امیدوار قومی اسمبلی عمران سلیم ۔ نیاز سرخیلی۔ اجمل سواتی ۔سراج خان ۔ رشید خان ۔معروف شاہ کے علاؤہ کافی تعداد میں راہنماؤں اور ورکروں نے شرکت کی۔ ریلی ہائی سکول شنکیاری سے ھوتی ھوئی شنکیاری اڈہ میں اختتام پذیر ہوئی ۔ آخر میں شہزادہ عبداللہ خان نے مانسہرہ کے تمام راہنماؤں اور ورکروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت جلد ان شاءاللہ عمران خان رھا ھو کر ھمارے درمیان ھونگے۔ جس پر ورکروں خوب نعرے بازی کی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.