مانسہرہ رشتہ تنازعہ، 22 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

0

مانسہرہ(نیوزرپورٹر)مانسہرہ رشتہ تنازعہ، 22 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا،واقعہ کچہری روڈ مانسہرہ پر پیش آیا،ملزمان نے گھات لگا کر فائرنگ کی، پولیس کی بروقت کاروائی ایک ملزم گرفتار،دو فرار ہو گئے،پولیس کی ملزمان کی گرفتاری کے لیئے ناکہ بندی، پرچہ درج، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کشمیر روڈ سے کچہریوں کی جانب جانے والے روڈ پر لڑکی کے رشتہ کے تنازعہ پر لساں نواب کے رہائشی 22/23 سالہ نوجوان عاقب ولد عبدالرشید کو گھات لگائے بیٹھے تین ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ پولیس کی بروقت کاروائی کے نتیجہ می لںساں نواب ہی کے رہائشی یاسر نامی ایک ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے مانسہرہ پولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کر دی ہے پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کو پکڑنے کیلئے کاروائی جاری ہے اور انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،

Leave A Reply

Your email address will not be published.