دریائے سرن میں نہاتے ھوئے دو سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوان ڈوب گئے

0

ڈھوڈیال ، مانسہرہ ، کرائمز رپورٹر ، چیف رپورٹر ، شنکیاری پٹرول پمپ کے قریب دریائے سرن میں نہاتے ھوئے دو سگے بھائیوں سمیت 3 نوجوان ڈوب گئے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو کو بچا لیا گیا۔۔۔۔مرنے والے علی جبران کا تعلق مانسہرہ لوہار بانڈہ سے ھے زرائع ، مذکورہ جگہ پر اس سے قبل بھی متعدد بچوں کے ڈوبنے کے واقعات رونما ھو چکے ہیں ۔۔دریائے سرن کئی جانیں نگل چکا ھے۔۔۔زرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ لوہار بانڈہ سے شنکیاری دریائے سرن میں نہانے کے لئے آنے والے 3 نوجوان پٹرول پمپ کے قریب نہاتے ہوئے ڈوب گئے ڈوبنے والے نوجوانوں میں علی جبران اور مصطفی پسران شبیر سگے بھائی ہیں جبکہ تیسرا مہمان آیا ھوا تھا تاھم شور شرابہ پر مقامی غوطہ خور نوجوانوں نے چھلانگیں لگا کر پانی میں ڈوبے افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں علی جبران دم توڑ گیا جبکہ دیگر کو بچا لیا گیا ھے آر ایچ سی شنکیاری میں ابتدائی طبی امداد کے بعد بہوش افراد کو مانسہرہ منتقل کر دیا گیا جبکہ نعش کی ورثاء کے حوالے کر دی گئی

Leave A Reply

Your email address will not be published.