مشہور قتل کیس میـں ملوث مجرم کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت
ایڈیشنل سیشن جج مس شبانہ مسعود نے مشہور قتل کیس میـں ملوث مجرم کو جرم ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت دس دس سال قید بامشقت عدم ادائیگی کی صورت میں چھ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی مجرم نے سال 2021 میـں دو معصوم بچوں غازیان زیشان اور ان کی دادی مسمات تاج بی بی کو چھری سے گلہ کاٹ کر قتل کر دیا تھا بچوں کی والدہ کو شدید زخمی کر دیا تھا. پولیس زرائع کےمطابق تقریباً تین سال قبل مجرم معین اصغر ولد علی اصغر عباسی ساکنہ سمیر سیر غربی ڈونگاگلی نے پڑوسی کے گھر دستک دی جس پر مسمات تاج بی بی نے پوچھا مجرم معین اصغر نے کہا کہ مجھے برتن چاہیں کہ صبح ہمارے گھر میـں ختم پڑھانا ہےجس پرمقتولہ نے دروازہ کھولہ مجرم نے تاج بی بی پر چھری سے وار کر کے زخمی کیا اقر گلہ کاٹ کے قتل کر دیا اور مدعی مقدمہ مسمات افشاں پر بھی چھری کے وار کر کے شدید زخمی کیا جن کےشور شرابہ پر معصوم بچوں ھے چیخ وپکار کی جس پر سفاک قاتل نے بچوں کو بھی نہ بخشا اور بچوں کو بھی چھری سے دونوں مصعوں کے گلے کاٹ کر قتل کر دیا تھانہ ڈونگاگلی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے قاتل کوچند گھنٹوں میں گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا جس کے خلاف علت 302 زیر دفعہ 302/324 /458/382/15AAKPK کے تحت مقدمہ درج کر لیا مقدمہ کی جدید ٹیکنالوجی کو بروائے کار لاتے ہوئے بہیرتین تفتیش کی بدولت پولیس نے الہ قتل برامد کرکے چالان پیش کیا ملزم کی ضمانت سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ نے بھی خارج کی ملزم کا ٹراہل چلڈ پروٹیکشن کورٹ کی عدالت میں زیر سماعت تھا مدعیہ افشاں بی بی کی جانب سے سرکاری وکیل مس بشری اور اویس عباسی ایڈوکیٹ نے پیروی مقدمہ کی جبکہ ملزم کی جانب سے مامون رشید ایڈوکیٹ نے کی تمام گواہوں ہے بیانات قلمبند کیے جبکہ ملزم نے اقبال جرم روبرو عدالت کیا تھا جس پر عدالت نے تمام گواہان استعاثہ کی بیانات کی روشنی میں وکلا کے دلائل سننے کےبعد گزشتہ روز زیر دفعہ 302 ثابت ہونے پر تین بار سزائے موت پانچ لاکھ روپے جرمانہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید چھ ماہ قید زیر دفعہ324جرم ثابت ہونے پر مزید دس سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ چھ ماہ قید زیر دفعہ 458 کے تحت جرم ثابت ہونے پر دس سال قید ایک لاکھ روپے جرمانہ 328A جرم ثابت ہونے پر تین سال قید جبکہ زیر دفعہ 15AAKPk کے تحت چار سال قید کی سزا کمرہ عدالت میـں ملزم کے سامنے سنائی گئی عوامی حلقوں کا ایبٹ اباد پولیس کی بہترین تفتیش پراخراج تحسین اگر پولیس اس طرح ہی تفتیش کر ے تو تقریبا کافی حد تک ایسے سفاک ملزم اپنے انجام تک جلد پہنچے اور پولیس پر عوام کا اعتماد بحال ہو گا
