ہری پور تھانہ خانپور پولیس کی کاروائی ،اندھا قتل ٹریس ، ملزمان گرفتار ،آلہ قتل برآمد۔
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان نے ہمراہ ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر اور دیگر پولیس افسران کے میڈیا بریفنگ کے دوران بتلایا کہ مورخہ 16.5.2024 کو تھانہ خانپور پولیس کو کنارہ خانپور ڈیم سے ایک قتل شدہ نعش ملی ۔جس کی شناخت کے لیے سوشل میڈیا پر تشہیر بھی کی گئی ۔جو پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔
ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر(PSP )نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور جمیل الرحمان کی زیر نگرانی ڈی ایس پی خانپور اور ایس ایچ او تھانہ خانپور ،تفتیشی سٹاف پر ٹیم تشکیل دے کر وقوعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ ایس ایچ او تھانہ خانپور نے ہمراہ تفتیشی سٹاف انسپکٹر حبیب الرحمان و دیگر نفری پولیس کےڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیرنگرانی مقدمہ میں تفتیش کا آغاز کرتے ہوئےمعلومات پر مقتول کا نام ثاقب شہزاد ولد محمد فرید سکنہ لوسر شرفو واہ ٹیکسلا کے نام سے شناخت ہوئی اور جس کیااغوائیگی کی نسبت مقتول کے بھائی محمد نذیر کی مدعیت میں تھانہ واہ صدر میں مورخہ 18.05.2024 کو زیر دفعہ 365 تعزیرات پاکستان کے تحت برخلاف ملزم اور عدنان مظہر ولد مظہر حسین سکنہ شکریال راولپنڈی کے مقدمہ درج رجسٹر تھا۔مقدمہ میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تھانہ واہ صدر، ٹیکسلا اور دیگر علاقہ جات میں معلومات و پتہ برابری کی گئی ۔مدعی محمد نذیر نے 30.05.2024 کو ملزمان حمزہ عزیز ولد عزیز الرحمان سکنہ واہ کینٹ اور عدنان مظہر ولد مظہر حسین سکنہ شکریال راولپنڈی کے خلاف اپنے بھائی مقتول ثاقب شہزاد کو قتل کرنے کی دعویداری کی ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید سائنسی و تکنیکی بنیادوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان حمزہ عزیز ولد عزیز الرحمان سکنہ واہ کینٹ اور عدنان مظہر ولد مظہر حسین سکنہ شکریال راولپنڈی کو مشکوک جان کر حسب ضابطہ گرفتار کرکے انٹاروگیٹ کیا ،دوران انٹاروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا کہ مقتول کے پاس پیسے تھے جو ہم نے صلاح مشورہ سے چھیننے کا اردہ کیا مگر مقتول نے ان پیسوں سے گاڑی خرید لی تھی ۔ اور ملزم کے پاس مقتول کا پستول 9ایم ایم تھا جس کی واپسی کا تقاضا مقتول نے کیا اور آپس میں تلخ کلامی ہوئی ۔جس پر ملزمان نے اپنے دوست مقتول ثاقب شہزاد کو بوٹی پنڈ حدود تھانہ واہ صدر میں بذریعہ اسلحہ آتشین کے قتل کیا اور نعش کو مقتول کی ہی گاڑی مہران میں ڈال کر خانپور ڈیم میں کھرالہ کے قریب پانی میں پھینک دیا ۔ملزمان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول 9 ایم ایم بھی برآمد کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے ۔
