ہزارہ الیکٹرک پاور کا بھی جلد افتتاح کر کے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی

0

مسلم لیگ نون کی حکومت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایک عوام دوست حکومت ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے جب حلف اٹھایا تو ان کی حکومت کو بڑے بڑے چیلنجوں کا سامنا تھا، کمر توڑ مہنگائی، ملک میں بے روزگاری و دیگر مسائل کے باوجود مسلم لیگ نون کی حکومت نے جدوجہد کے بعد عوام کو بہترین ریلیف فراہم کیا ھے، صوبہ ہزارہ بھی انشاءاللہ مسلم لیگ نون کی حکومت میں ہی بنے گا، ہزارہ الیکٹرک پاور کا بھی جلد افتتاح کر کے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی، ملک کی سلامتی اور ریاستی اداروں کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہوگا، ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور موجودہ ایم این اے سردار محمد یوسف نے کاغان فلو ملز آفس مسلم لیگ(ن) سٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید جنید علی قاسم، سردار ظہور احمد، میاں عنایت الرحمن، اسد شاہ، میاں ابرار شاہ و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے، پریس کانفرنس کے دوران ایم این اے سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک عوام دوست حکومت ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جب حلف اٹھایا تو ان کی حکومت کو درپیش چیلنجوں کا سامنا تھا کمر توڑ مہنگائی، ملک میں بے روزگاری سمیت دیگر کئی مسائل سابقہ پی ٹی ائی حکومت کی نائلی کا منہ بولتا ثبوت تھے مگر ان تمام چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے انہوں نے ثابت کیا کہ مسلم لیگ نون حکومت عوام کو ریلیف دینے میں پیش پیش ھے سردار محمد یوسف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ کارکردگی کو اگر دیکھا جائے تو عرصہ دراز سے جاری کمر توڑ مہنگائی پر کنٹرول کرتے ہوئے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے میاں محمد نواز شریف کی خصوصی ھدایت پر عوام کو بہتر سے بہتر ریلیف فراہم کرتے ھوئے آٹا جو کہ فی من سات ہزار روپے فی من کو کم کرکے تین ہزار روپے فی من تک پہننچا دیا مرغی کی قیمت 600 روپے سے 290 روپے تک پہنچادی، گھی اور آئل فی کلو پیکٹ میں 150 روپے کمی نما لائی گی ھے، چاول 2500 سو روپے کلو فی بیگ میں 3 ہزار روپے کمی لائی گی ھے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں 70 روپے سے 80 روپے کلو فی کمی کر دی ھے، ڈالر کی قیمت 320 روپے سے کم کر کے 272 روپے تک پہنچا دی ھے، اس کے علاوہ دالیں، سبزی پھل فروٹ و دیگر کھانے پینے کی ایشیائے خردونوش کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی لائی گی ھے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے کمر توڑ مہنگائی پر کنٹرول کرتے ہوئے ایک عوام دوست حکومت ہونے کا ثبوت دیا ہے، سردار محمد یوسف نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ انشاللہ صوبہ ھزارہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں بنے گا، انہوں نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک پاور کا جلد افتتاح کر کے عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی، سردار محمد یوسف نے کہا کہ نو مئی کے سانحہ میں ملوث شر پسندوں کے خلاف آئین پاکستان کے مطابق کاروائی کرکے انہیں عبرت ناک سزا دی جائے اس موقع پر سردار محمد یوسف کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں پاکستانی عوام کی بھر پور خدمت کی ہے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کو مل کر ملک کی سلامتی اور ریاستی اداروں کا دفاع کرنا ھوگا کیونکہ پاکستان ہے تو ہم بھی ہیں، پریس کانفرنس کے دوران سابق امیدوار پی کے 36 سید جنید علی قاسم، سردار ظہور احمد سابق امیدوار پی کے 37، میاں عنایت الرحمن سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 38، سید اسد شاہ آف داتا، سردار سید غلام سابق ناظم اعلی مانسہرہ، میاں ابرار حسین شاہ سابق ممبر تحصیل کونسل، مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما نوید اعوان سمیت دیگر عہدیداران بھی موجود تھے،،،

Leave A Reply

Your email address will not be published.