مفتی محمدآصف کے نمازجنازہ میں ہرمکتبہ فکرکے لوگوں نے شرکت کی

0

حویلیاں (نمائندہ شمال)ممتاز عالم دین مولانا پروفیسر مفتی محمد آصف حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، مرحوم کے نماز جنازہ میں ہزارہ،آزاد کشمیر سمیت دیگر علاقوں کے علما کی شرکت،مرحوم مفتی محمد آصف مدرسہ ابوبکر سلطانپور کے مہتمم تھے تفصیلات کے مطابق ہزارہ کی ممتاز علمی شخصیت اور تحصیل حویلیاں کے سب سے بڑے مدرسہ ابوبکرسلطانپور کے مہتمم حضرت مولانا پروفیسر مفتی محمد آصف گزشتہ روز حویلیاں میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ میں سینکڑوں علماء سمیت ہزارہ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی ممتاز روحانی شخصیت مفتی محمود الحسن مسعودی نے مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی نماز جنازہ مرحوم کے آبائی گاؤں جھنگڑہ میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی مذہبی کاروباری شخصیات نے شرکت کی مرحوم کے جنازہ پر ان کے فرزند حافظ محمد عبداللہ کی دستاربندی نے ہر آنکھ کواشکبارکردیامرحوم مدرسہ ابوبکر سلطانپور کے مہتمم اورہزارہ ڈویژن میں مذہبی حلقوں میں ممتاز مقام رکھتے تھے نمازجنازہ میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین۔ایوان تجارت کے نمائندوں وکلاء ڈاکٹرز خورشید اعظم خان، بابوجاوید اقبال، نبیل عباسی، فرزند حویلیاں ملک فرخ بشیر، سابق امیدوار تحصیل چیئرمین حویلیاں ملک طلحہ آصف،مرکزی جامع مسجد حویلیاں کے خطیب مفتی ڈاکٹر قاسم الہاشمی،مولانا ابرار خان،مولابا ذاہد صدیقی ہارون خان معاویہ، مفتی طفیل معاویہ، مولانا شعیب خان، مولانا عبدالباقی، مولانا جاوید فاروقی مولانا مسعود الرحمن خطیبحویلیاں گاوں، قاری حاکم دین، ڈسٹرک خطیب مولانا عبدالواجد، مولانا منظور احمد، مولانا شیر محمد خان، مفتی ابرار، حافظ محمد سعید، ملک یاسر اہلسنت والجماعت، سیرت کمیٹی، عالمی نبوت، خاکسار تحریک، مسلم لیگ ن تحریک انصاف جمعیت علمائے اسلام اور دیگر جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.