صوبہ ہزارہ کا قیام ہماری آنے والوں نسلوں کی بقاء کیلئے ضروری ہے

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)صوبہ ہزارہ کاقیام ہماری آنے والی نسلوں کی بقاء کیلئے ضروری ہے، سول سوسائٹی، انجمن تاجر، وکلاء برداری، صحافی برادری ودیگرتنظیموں کو مل کر صوبہ ہزارہ کاذ کیلئے آواز بلند کرنی ھوگی، صوبہ ھزارہ قیام کے حوالے سے چیف ایڈیٹر شمال بابائے صحافت نیاز پاشا جدون اور مرحوم سردار بابا حیدر زمان کی جدوجہد کو ھزارہ بھر کی عوام سلام پیش کرتی ھے، ھزارے وال عوام کا حق صوبہ ھزارہ انشاء اللہ سردار محمد یوسف کی قیادت میں بن کر رھے گا، صوبہ ھزارہ قیام تحریک میں ھمارے سات نوجوان شھید ھوئے ھم انکی قربانیوں کو ضائع نہیں ھونے دیں گئے ان خیالات کا اظہار تحریک صوبہ ھزارہ مانسہرہ کے رہنما نظیر چوہدری، ملک خالد محمد، عادل اعوان و دیگر نے شمال سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ ھزارہ تمام جماعتوں کا معاملہ ھے، سب جماعتوں کو مل کر صوبہ ھزارہ کاذ پر کام کرنا ھوگا، انہوں نے کہا کہ سول سوسائٹی، انجمن تاجران، صحافی برداری، وکلا برادری و دیگر تمام تنظیموں کو مشترکہ طور پر مل کر صوبہ ھزارہ تحریک کو عملی جامہ پہنانا ھوگا، اس موقع پر نظیر چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ ھزارہ حصول کیلئے ھمارے سات نوجوانوں نے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے ھم شھدا ھزارہ کی قربانی کو کھبی بھی راہنگاں نہیں ھونے دے گئے، صوبہ ھزارہ حاصل کرنے کیلے قانون سازی ھو گی تب ھزارہ عوام کو انکا حق صوبہ ھزارہ ملے گا،،،

Leave A Reply

Your email address will not be published.