سانحہ کلہاڑی،ملزم کی گرفتاری کیلئے پھلڑہ پولیس کے چھاپے جاری
پھلڑہ (نمائندہ شمال)سانحہ کلہاڑی گرینائیٹ مائن کی مکمل طور پرشفاف تفتیش کی جائے گی غفلت کے مرتکب لوگوں کے خلاف بھرپور کاروائی ہوگی ڈی ایس پی سرکل پھلڑہ گلزار خان نے ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ جانثار خان کے ہمراہ کہا ہے کہ سانحہ گرینائیٹ مائن کلہاڑی کی مکمل طور پر شفاف تفتیش کی جا رہی ہے نامزد ملزم اور اسی طرح دوسرے ذمہ داران کے خلاف بھرپور کاروائی ہو گی۔ 322 کے مقدمہ میں نامزد ملزم فیض عالم مردان کو جلد گرفتارکر لیاجائے گاملزم کی گرفتاری کیلئے تھانہ پھلڑہ پولیس متحرک ہے ایک دو دن میں ملزم کوگرفتارکر لیاجائے گا اس سانحہ میں جاں بحق ہونے والے محمد قدیر کو مکمل طور پر انصاف کی فراہمی کیلئے تھانہ پھلڑہ پولیس کی جانب سے کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ جانثار خان نے کہا کہ ملزم کے قریب تر ہیں جلد ہی گرفتار کر لیاجائے گااوراس واقعہ کی مکمل طور پر شفاف تفتیش ہوگی۔