بٹگرام بازار سے منسلک لائن ون پر بجلی لوڈشیڈنگ حوالے اجلاس

0

ایبٹ آباد (ہینڈ آؤٹ)ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی زیر صدارت بٹگرام بازار سے منسلک لائن ون پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام گوہر علی خان، اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی او واپڈا، اور انجمن تاجران کے نمائندے شریک ہوئے۔انجمن تاجران کے وفد نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کو لائن 1 پر جاری غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ کے باعث تاجر برادری اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ صورتحال مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے نمائندہ وفد کو یقین دلایا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ مروجہ شیڈول کے مطابق کی جائے گی، اور یہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر انہوں نے واپڈا حکام کو ہدایت کی کہ وہ لائن ون پر پرانے شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے احکامات جاری کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.