والی بال ٹورنامنٹ کیالہ کا فائنل میچ سردارباباحیدرزمان کلب نے جیت لیا
حویلیاں (نمائندہ شمال)دوسرا ڈسٹرک اوپن والی بال ٹورنامنٹ کیالہ کا فائنل میچ سردار بابا حیدر زمان والی بال کلب نے پی۔او ایف کلب حویلیاں کو شکست دے کر اپنے نام کر لیا ضلع ایبٹ اباد کے نامی گرامی والی بال کلبوں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور فائنل میچ میں بابا حیدرزمان والی بال کلب اور پی۔او۔ایف والی بال کلب نے رسائی حاصل کی فائنل کے مہمان خصوصی چیئرمین دیوال سردار اسد جاوید اور چئیرمن ناڑہ سردار ظہیر گل نے کھلاڑیوں میں انعام تقسیم کیے اس موقع پر مہمان خصوصی سردار اسد جاوید نے ٹورنامنٹ کمیٹی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جھنوں نے اس انٹر نیٹ کیدور میں نوجوانوں کو ایک اچھی تفریح کا موقع میسر کیا اور میدان کی رونقیں بحال کیں انھوں دونوں فائنل کی ٹیموں کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کھیل میں سپورٹ مین سپرٹ کا ہونا ضروری ہے ایسے ایونٹس کا انعقاد ہونا انتہائی ضروری ہے