حالیہ مون سون طوفانی بارشوں کے باعث داتہ لنک روڈ بھی مکمل طور پر تباہ

0

مانسہرہ(ڈسٹرکٹ نامہ نگار+تحصیل جنرل رپورٹر) داتہ گاؤں مسائلستان بن گیا حالیہ مون سون کی شدید طوفانی بارشوں سے داتہ لنک روڈ مکمل تباہ ٹرانسپورٹر گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور عوام کو سفری مشکالات کا سامنا منتخب عوامی نمائندوں سے روڈ کی فی الفور از سرے تعمیر کا عوامی مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اہلیان داتہ کے نمائندہ وفد نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کی نظروں سے اوجھل داتہ گاں مسائلستان بن چکا ہے حالیہ مون سون کی شدید طوفانی بارشوں نے روڈ جو کہ پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا مکمل تباہ کر دیا ہے روڈ پر گاڑیوں کا چلنا محال ہو چکا ہے جس کی وجہ سے بعض ٹرانسپورٹروں نے بھی اپنی گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں جس سے عوام کو بازار آنے جانے اور ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ہسپتال لانے لے جانے میں بھی سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا منتخب ایم این اے سردار یوسف ایم پی اے و سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی سے مطالبہ ہے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے فی ملفور داتہ روڈ کی از سر نو تعمیر کے احکامات جاری کروا کر حق نمائندگی ادا کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.