تھانہ پھلڑ ہ کی حدود ساری بانڈی میں نوجوان قتل، نعش جنگل میں پھینک دی گئی
پھلڑہ (نمائندہ شمال) محمد فیاض ساری بانڈی مدسیریاں کو گولیاں مار کر قتل کر دیا نعش گزشتہ روز پھلڑہ نے مارٹ کیلئے لائی گئی محمد فیاض ولد محمد نزیر کو بروز جمعرات عصر کے بعد قتل کر کے نعش جنگل میں پھینک دی گئی گزشتہ صبح کے وقت مقتول کا والد اور والدہ تھانہ پھلڑہ میں آئے اور رپورٹ درج کرائی جس پر ایس ایچ او ملک عامر ایڈیشنل ایس ایچ او محمد ارشاد تنولی معہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور جنگل سے نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی پھلڑہ لایا گیا جہاں سے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کی گئی مقتول کے والد محمد نزیر دو افراد کے خلاف اپنے بیٹے کے قتل کی ایف آئی آر کرا دی پھلڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیے ڈی ایس پی سرکل پھلڑہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہدایات دیتے ہوئے چھاپہ زنی کی نگرانی کرتے رہے محرر تھانہ پھلڑہ محمد عزیز عرف جوگی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے شعبہ تفتیش کے حوالہ کیا۔