اسماعیل ہانیہ کی شہادت،پاکستان بھرمیں آج سوگ منایاجائیگا

0

ہری پور (نیوز رپورٹر)اسماعیل ہانیہ کی شہادت پرپاکستان بھر میں آج سوگ، قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور سربراہ حماس اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر پاکستان بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد شہید اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔نماز جمعہ کے بعد پورے ملک میں اسماعیل ہانیہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ قومی اسمبلی میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کیلئے ایک خصوصی قرارداد پیش کی گئی۔قرارداد وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ میں پیش کی. جس میں اسماعیل ہانیہ کے قتل اور فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کی گئی. قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے.

Leave A Reply

Your email address will not be published.