تھانہ خاکی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر،نوجوان نسل تباہ
خاکی(جنرل رپورٹر)تھانہ خاکی کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے نوجوان نسل کا مستقبل تباہی کا دہانے پر پہنچ چکا ہے تھانہ خاکی کی کمزورگرفت کی وجہ سے روز بروز یہ جان لیوا کاروبار پروان چڑھتاجارہاہے۔تفصیلات کے مطابق مبینہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ خاکی کی حدود میں عرصہ سے منشیات فروشوں نے انت مچارکھی ہے۔اس نشے کی وجہ سے کئی نوجوان اپنی زندگی برباد کر رہے ہیں یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ کئی نام نہاد سفید پوش نوسرباز بھی اس مکروہ دھندے میں عرصہ سے ملوث ہیں جنہوں نے بظاہر عوام اور پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اورکاروبارشروع کر رکھے ہیں مگر اندرون خانہ یہ نوسرباز منشیات فروشی کا کاروبار کر رہے ہیں یہ بات بھی ذرائع سے معلوم ہوئی ہے کہ ان منشیات فروشوں کے تحلق پولیس میں چھپی ہوئی کئی کالی بھیڑوں کے ساتھ عرصہ سے ہیں درجنوں پولیس افسران تھانہ خاکی میں تعینات ہوئے مگر ان بااثر منشیات فروشوں کے اوپر کسی نے بھی ہاتھ نہیں ڈالا اور اب ان منشیات فروشوں کاکاروبار اتنا پھیل چکا ہے کہ ہرمنشیات فروش نے اپنے آگے چار پانچ آدمی رکھے ہوئے ہیں جو ان کی منشیات دوردرازعلاقوں میں بھی فروخت کرتے ہیں خاکی میں ہر دوسرا نوجوان منشیات کا عادی بنتاجارہا ہے خاکی میں نئے آنے والے ایس ایچ او سے عوام کی بہت سی امیدیں ہیں کہ جس طرح انہوں نے تھانہ خاکی میں رہ کر پہلے منشیات فروشوں کے خلاف کئی کاروائیاں کی تھیں اب بھی بغیر کسی دباؤ کے اسی طرح کاروائیاں کریں گے عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی پی او مانسہرہ اور ڈی آئی جی ہزارہ سے پوروزمطالبہ کیا ہے کہ تھانہ خاکی کی حدود میں جو لوگ منشیات فروشی کا کاروبار کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہی سے بچ سکے