کنگ عبداللہ ہسپتال کا کچرا ڈسپوزیبل پلانٹ انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بن چکا

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک شکیل اعوان نے سٹی تین کی عوام کے جائز مطالبہ کچرا ڈسپوزل پلانٹ کا رہائشی آبادی سے خاتمہ کیا جائے کی حماحت کردی،سٹی تین عوام کی جانب سے زبردست خراج تحسین،انسانی زندگیوں کیلئے خطرہ بننے والے کچرا ڈسپوزل پلانٹ کو رہائشی آبادی سے ہٹاکر کسی دوسری ویران جگہ پر لگایاجائے پلانٹ کے استعمال کے باعث مختلف بیماریاں پھیل رہی ہے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز مرکزی انجمن تاجران ضلع مانسہرہ کے صدر ملک شکیل اعوان وائس چیئرمین ملک صابر اعوان نے کیاانہوں نے کہا کہ کنگ عبداللہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے رہائشی آبادی میں لگایاگیاکچڑا ڈسپوزل پلانٹ ہزاروں انسانی زندگیوں کیلئے کسی خطرے سے کم نہیں ہے انہوں نے سٹی تین کے عوام کی جانب اعلی حکام سے کنگ عبداللہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے آبادی کے قریب لگائے گے کچڑا ڈسپوزل پلانٹ وہاں سے ہٹا کرکسی دوسری جگہ پر لگانے کا مطالبہ کی حمایت کردی ہے جس پر سٹی تین کی عوام نے مرکزی صدر تاجران ملک شکیل اعوان اور وائس چیئرمین تاجران ملک صابر اعوان کو خراج تحسین پیش کیاہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.