تحصیل کونسل اوگی کا اجلاس، اتفاق رائے سے شاہد سلیمان اپوزیشن لیڈر منتخب
اوگی (بیورو رپورٹ) تحصیل کونسل اوگی کا باقاعدہ اجلاس تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اجلاس میں اتفاق رائے سے شاہد سلیمان کو اپوزیشن لیڈر منتخب کرلیاگیا جب کہ عارف حسین شاہ کو قائمہ کمیٹی فنانس کا چئیرمن محمد شاہد سلیمان کو اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین سیدحیات شاہ کو کنڈکٹ آف بزنس کمیٹی کا چئیرمن محمد عرفان کو احتساب کمیٹی کا چیئرمین اسداللہ کوپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کاچیئرمین صابر حسین کو ایجوکیشن کاچیئرمین صدف زوقیب کو ایجوکیشن فی میل کاچیئرمین صعدسردارلائیوسٹاک کاچیئرمین اعجاز احمد کو امور نوجوانان سوشل ویلفیئر کھیلوں کا چیئرمین حق نواز کولکتہ کوہائیرایجوکیشن میل فی میل کا چیئرمین مہرآفزون کو پاپولیشن کاچیئرمین محمد صابردیہی ترقی کا چیئرمین واجد علی اطلاعات انڈسٹری وکامرس کاچیئرمین محمد اسحاق مائننگ کاچیئرمین افتحار ہیلتھ کاچیئرمین ضیا الرحمن کو فارسٹ کا چیئرمن،محمدارشاد کوبازارکمیٹی کاچیئرمین حق نوازکھبل کو ایری گیشن کا چیئرمین نور الامین کو اندرابی آئی ایس پی لائسنس کاچیئرمین انوراسلام کو سی اینڈڈبلیوکاچیئرمین محمد عرفان ڈنڈاخولیاں کو ٹرانسپورٹ کا چیئرمین منتخب کیاگیا۔ازاں بعد تحصیل چیئرمین نے نومنتخب چئیرمینوں اور ممبران کمیٹیز کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ منتخب ممبران عوام کی خدمت کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیں اورمل جل کر عوامی مسائل حل کریں گے