نیاز پاشا جدون صحافت کے میدان میں ایک چمکتا ہوا ستارہ تھے

0

مانسہرہ(تحصیل جنرل رپورٹر+ڈسٹرکٹ نامہ نگار)بابائے صحافت نیاز پاشا جدون نے اپنے قلمی جہاد سے عوام کے حقوق کا دفاع کیا،مظلوموں کی آواز کو حکمرانوں تک پہنچایا،مرحوم نیاز پاشا جدون اپنی آخری سانس تک ظلم کے سنے سیسہ پلائی دیوار بند کر کھڑے رہے،نیاز پاشا جدون صحافت کے میدان میں ایک چمکتا ہوا ستارہ تھے، سخت ترین حالات میں مرحوم نے ہزارہ عوام کی ترجمانی کی ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران شنکیاری روڈ کے سابق صدر خرم قدیر نے روز نامہ شمال سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ بابا صحافت نیاز پاشاہ جدون قلمی جہاد کو جاری رکھتے ھوئے ہمیشہ ظلم کے خلاف ڈٹے رہے، مرحوم ہزارہ کی ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے، بابائے صحافت نیاز پاشاہ جدون نے اصولوں پر کبھی سودا نہیں کیا، تمام صحافیوں کو ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہمیشہ ظلم کے خلاف ڈٹ جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ نیاز پاشاہ جدون مرحوم صحافت کے میدان میں ایک چمکتا ھوا ستارہ تھے مرحوم ظلم کے خلاف ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے، اپنی آخری سانس تک ہزارہ عوامی حقوق کے لیے جنگ لڑی، انہوں نے کہا کہ نیاز پاشاہ جدون کی ہزارہ صافتی خدمات پر ہم انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.